Home » Gujranwala » ترقیاتی پیکیج کے تحت ہرضلع میں فلاح عامہ کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ،سعید واہلہ

ترقیاتی پیکیج کے تحت ہرضلع میں فلاح عامہ کے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جارہے ہیں ،سعید واہلہ

گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سعید واہلہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے ترقیاتی پیکیج کے تحت ہرضلع میں فلاح عامہ کے منصوبے سرعت سے مکمل کئے جارہے ہیں عوامی توقعات کے مطابق معیاری اور بروقت تکمیل افسران کی اہلیتو ںکا امتحان ہوتاہے جس میںانہیں ہر صورت سرخرو ہونا چاہئیے۔یہ بات انہوں نے منڈی بہاؤالدین میں چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سپیشل پیکیج کے تحت منصوبوں کے ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کمشنر نے کہا کہ 487.463 ملین روپے کی لاگت سے ضلع میں چھ منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں ان میں مانگٹ اور رسول میں سیوریج ڈرینیج اینڈ واٹر سپلآئی سکیم پر 65 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے اب تک چوبیس فیصد فزیکل اور انیس فیصد فنانشل پراگریس کے ساتھ 12.350 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کی تعمیرکے لئے مختص 54 ملین میں سے 42 فیصد فزیکل اور38 فیصد فنانشل پراگریس کے ساتھ 20.520 ملین خرچ ہوچکے ہیں سرا سے مانو چک 9.20 کلو میٹر لمبی سڑک 97.388 ملین روپے سے مکمل ہوگی اور اب تک 46فیصد فزیکل اور چالیس فیصد فنانشل پراگریس کے ساتھ 38.955 ملین خرچ ہوچکے ہیں ۔ ہیڈ فقیریاں سے پنڈی راواں تک 12.50 کلو میٹر سڑک99.990 ملین روپے سے مکمل ہوگی اب تک 53فیصد فزیکل اور51فیصد فنانشل پراگریس کے ساتھ50.995 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔ اسی طرح چک ریب چاندنی چوک سے کوٹ دھیراں تک پانچ کلو میٹر سڑک پر 50 ملین میں سے چالیس فیصد فزیکل اور 37فیصدفنانشل پراگریس کے ساتھ18.500 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ ست سرا چوک سے چیلیانوالہ ریلوے اسٹیشن برآستہ واسو سترہ کلو میٹر سڑک پر 121 ملین روپے میں سے 41 فیصد فزیکل اور اڑتیس فیصدفنانشل پراگریس کے ساتھ46 ملین روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ افسران ذاتی دلچسپی سے یہ منصوبے بروقت مکمل کروائیں اور میٹریل کے معیار کا خاص طور پر خیال رکھا جائے۔