Home » Gujranwala » ہر ہفتے بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتاہے، فرقان عزیز

ہر ہفتے بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتاہے، فرقان عزیز

گوجرانوالہ( جنرل رپورٹر)صدرنیشنل لیبر فیڈریشن جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہمحمد فرقان عزیز بٹ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی حکمران جماعتوں نے ملک کی جس طرح بے توقیری کی ہے، امریکی غلامی اختیار کی ہے، دونوں ہاتھوں سے قومی خزانے کو لوٹاہے ،عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری کے تحفے دیے ہیں یہ اس حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں ۔ عوام آئندہ انتخابات میں ان کرپٹ پارٹیوں کیخلاف ووٹ کی طاقت کا استعمال کر کے انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کردیں گے ۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کسی عذاب سے کم نہیں ہے ۔ ہر ہفتے بجلی ، گیس ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتاہے ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلعی سینیئر نائبصدر NLF محمدذیشان بٹ کی ر ہا ئش گاہ پر دھلے کے رہائشوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقعکاشف مہر اورثاقب گجر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی منشور قوم کے سامنے پیش کردیاہے ۔ یہ منشور ملک و قوم کی خوشحالی اور اس کے دکھوں کا مداوا ثابت ہو گا ۔ عوام آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدواران کو کامیاب کریں ، انشاء اللہ جماعت اسلامی قوم کی 65 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دے گی ۔