Home » Gujranwala » قاری غلام مصطفےٰ جماعت اہلسنت سٹی گوجرانوالہ کے امیر نامزد

قاری غلام مصطفےٰ جماعت اہلسنت سٹی گوجرانوالہ کے امیر نامزد

گوجرانوالہ(مسلم جاوید مظلوم)جماعت اہل سنت پاکستان ضلع گوجرانوالہ کے امیر محمد وزیر علی بھٹی اور ناظم اعلیٰ ضلع گوجرانوالہ مولانا محمد رفیق رضوی قادری نے جماعت اہل سُنت پاکستان گوجرانوالہ سٹی کیلئے الحاج قاری غلام مصطفیٰ مدنی چشتی کو امیر اور ایوانس مولانا محمد تنویر احمد فاروقی کو گوجرانوالہ سٹی کیلئے ناظم اعلیٰ نامزد کر دیا اور انہوں نے یہ اقدام جماعت اہل سنت پاکستان کے کام کر فعال بنانے کیلئے کیا ہے، محمد وزیر علی بھٹی ضلعی امیر اور ناظم اعلیٰ ضلع گوجرانوالہ مولانا محمد رفیق رضوی قادری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت علامہ غلام مصطفی چشتی مدنی اور مولانا محمد تنویر احمد فاروقی کام کرنے کا وسیع تجربیہ رکھتے ہیں اپنے تجربہ کی روشنی میں یہ جماعت کو فعال بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے اور اپنے کام میں کسی قسم کی کسر نہ اُٹھا رکھیں گے اور ان نامزد عہدیداران کے متعلق ہماری نیک خواہشات ہیں نئے نامزدامیر جماعت اہل سنت پاکستان گوجرانوالہ سٹی نے اروپ ٹاؤن کا دورہ کیا اور اروپ ٹاؤن کے عہدیداران جماعت سے ملاقات کی اور اجلاس کی صدارت فرمائی اور عہدیداران کو تاکید کی کہ تمام عہدیداران اروپ ٹاؤن جماعت اہل سنت پاکستان گوجرانوالہ سٹی اپنے یونٹ کو فعال کرنے میں محنت کریں ، اجلاس میں غلام مصطفیٰ نقشبندی امیر حافظ محمد طارق ناظم اروپ ٹاؤن اور دیگر عہدیداران نے بھر پور شرکت کی ، سٹی امیر نے پشاور اےئر پورٹ پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ سیکیورٹی فورس نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا ہم دونوں شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور بلند حوصلے کو قابل تحسین مانتے ہیں ۔