Home » Gujranwala » خواجہ وقار کے دفتر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ،گن مین ہلاک ،دوسراشدیدزخمی

خواجہ وقار کے دفتر پر نا معلوم افراد کی فائرنگ ،گن مین ہلاک ،دوسراشدیدزخمی

گوجرانوالہ(راناشہزاد سے)مسلم لیگ ق کے دفتر پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروںکی فائرنگ ،ق لیگ کے مقامی راہنماء و سابق ٹکٹ ہولڈر خواجہ وقار کاایک گن مین ہلاک ،دوسرا شدید زخمی۔تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن می۔ں زیرو پوائینٹ پر واقع مسلم لیگ ق کے دفتر پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہاں پر موجود مسلم لیگ ق کے راہنماء اور سابق ٹکٹ ہولڈر خواجہ وقار کا ایک گن مین عبدالعزیز موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا گن مین فقیر محمد شدید زخمی ہو گیا جسے 1122کی ٹیم نے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اسکی حالت تشویشناک ہے جبکہ فائرنگ کے وقت لیگی راہنماء خواجہ وقار دفتر میں موجود نا ہونے کی وجہ سے خوش قسمتی سے بچ گئے،