Home » Breaking » پاک ایران گیس لائن منصوبے کی حتمی منظوری

پاک ایران گیس لائن منصوبے کی حتمی منظوری

june-3-3اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے تین لاکھ ٹن کھاد کی درآمد اور دو لاکھ ٹن گندم کی اشیاء برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے منگل سے سوات مالاکنڈ متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی کا بھی فیصلہ کر لیا۔ کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ آپریشن سے متاثرہ دو لاکھ انتیس ہزار خاندانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور پیر سے یو بی ایل کارڈ کی فراہمی جبکہ منگل سے امدادی چیک دینا شروع کر دئے جائیں گے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ سوات مالاکنڈ میں مکمل امن کی بحالی کے لئے پولیس میں اڑھائی ہزار ریٹائرڈ فوجی بھرتی کئے جائیں گے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ تین لاکھ ٹن کھاد درآمد کی جائے گی اور نجی شعبہ کو بھی درآمد کی اجازت ہوگی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ حکومت دس لاکھ ٹن گندم خرید چکی ہے اور خود کفالت کے سبب ابتدائی طور پر دو لاکھ ٹن گندم کی اشیاء برآمد کی جائیں گی۔ کابینہ نے پاسکو کو پچاس ہزار ٹن چاول کی خریداری اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ کی بھی حتمی منظوری دی۔ کابینہ کو ملک کی مجموعی اقتصادی صورت حال کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔