Home » Sports » پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈکااہم اجلاس کل ہوگا

پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈکااہم اجلاس کل ہوگا

لاہور : پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس پیر کی دوپہر نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ اجلاس میں ایگزیکٹو بورڈ کے پانچ نئے ارکان شامل کئے جائیں گے۔پی ایچ ایف نے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر منظورجونیئر،اسدملک اور کرنل ظفری کونامزد کیا ہے ،جو اصلاح الدین ،حسن سردار اور شہبازسینئر کی جگہ لیں گے۔اجلاس کے ایجنڈے میں ہاکی کے فروغ کیلئے تجاویز، قومی ٹیم کیلئے غیرملکی کوچ کی تقرری پر غور ہوگا۔ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بارے میں منیجر کی رپورٹ پربحث کی جائیگی اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار جائیگا۔ سابق کپتان حنیف خان کی سربراہی میں نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی متوقع ہے۔