Home » News » جنرل طارق مجید سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات

جنرل طارق مجید سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات

  • Publish on April 1, 2010 in News
  • |
  • by admin

راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید سے ازبکستان کے وزیر خارجہ ولادی میر نوروف امانووچ نے ملاقات کی۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون اور مختلف شعبوں میں تعلقات سمیت علاقے میں سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ افغانستان میں امن و استحکام ہوسکے ، ملاقات میں مختلف شعبوں بشمول دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ، ازبک وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔