Home » News » سرحد کےنام،ججوں کی تقرری پراختلافی نوٹ دیدیئے،فضل الرحمٰن

سرحد کےنام،ججوں کی تقرری پراختلافی نوٹ دیدیئے،فضل الرحمٰن

  • Publish on April 2, 2010 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد: جے یو آئی کےامیر مولانا فضل الرحمن نےکہا ہےکہ ان کی جماعت نے خیبر پختونخواہ ججوں کی تقرری کے کمیشن اورقرآن وسنت کےقوانین پرعملدرآمد کےمتعلق اختلافی نوٹ آئینی کمیٹی کےسربراہ کےحوالےکردئیے۔اسلام آباد میں سینیٹر رضا ربانی سے ملاقات اور اٹھارہویں ترمیم کے مسودے پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختو نخواہ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نےمجوزہ نام پہلےسرحد اسمبلی سے منظور کرانے کی تجویز دی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کا نام تخت لاہور نے تجویز کیا ہے۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں مخصوص نشستوں کاتناسب 1999ء کی سطح پر بحال کیاجائے ۔اوراسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز پرعملدرآمدیقینی بنانے کیلئے آئین کےآرٹیکل دو میں ترمیم کی جائے۔اس موقع پر سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کا مسودہ کل قومی اسمبلی میں پیش کردیا جائے گاجبکہ پیر کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا۔