Home » Sports » ورلڈکپ فٹبال، اٹلی اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ برابر

ورلڈکپ فٹبال، اٹلی اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ برابر

نیلس پریٹ : عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے گروپ ایف میں اٹلی اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ایک، ایک گول سے برابر ہو گیا۔نیلس پریٹ میں کھیلے دوسرے میچ کے پہلے ہاف کے ساتویں منٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے شین اسمیلٹز نے پہلا گول اسکور کرکے اطالوی ٹیم کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔میچ کے انتیسویں منٹ میں اٹلی کے ونسینزو اکوئنٹا نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی حملے کئے لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔