Home » Sports » ڈیاگو فورلان بہترین کھلاڑی ،تھامس مولر گولڈن بوٹ کا حقدارٹھہرا

ڈیاگو فورلان بہترین کھلاڑی ،تھامس مولر گولڈن بوٹ کا حقدارٹھہرا

جوہانسبرگ : یوراگوائے کے ڈیاگو فورلان کو فٹبال ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے جبکہ جرمنی کے تھامس مولر کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔اکتیس سالہ ڈیاگو فورلان نے ورلڈ کپ میں یوراگوائے کیلئے عمدہ پرفارمنس دی اور ہر میچ میں ٹیم کو سرخرو کرانے میں اہم کردار ادا کیا ، ان کی اس پرفارمنس پر انہیں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ گولڈن بال دیا گیا ، سلور بال کا ایوارڈ ویسلے شنائیڈر کو جبکہ برانز بال کا اعزاز اسپین کے ڈیوڈ ویا کو ملا ۔ جرمنی کے تھامس مولر کو گولڈن بوٹ کا ایوارڈ دیا گیا ، انہوں نے پانچ گول کیے جبکہ تین گولز بنوانے میں اپنا کردار ادا کیا ، ڈیوڈ ویا سلور بوٹ اور شنائیڈر برانز بوٹ کے حقدار ٹھہرے ۔ اسپین کے ایکر کیسیاس کو ٹورنامنٹ کا بہترین گول کیپر قرار دیا گیا ۔ فیفا فیئر پلے ٹرافی کا ایوارڈ اسپین کی ٹیم کو دیا گیا ۔