Home » News » فوج جمہوریت کے ساتھ ہے، تو ہم فوج کے ساتھ ہیں،میاں افتخار

فوج جمہوریت کے ساتھ ہے، تو ہم فوج کے ساتھ ہیں،میاں افتخار

  • Publish on September 27, 2010 in News
  • |
  • by admin

مردان : وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ فوج جب تک جمہوریت کے ساتھ ہے عوامی نیشنل پارٹی فوج کے ساتھ ہے۔مردان میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اے این پی دہشت گردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ آخری دم تک لڑے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن،بیت اللہ محسود،ملا عمراور فضل اللہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن تک پاکستان میں امن قائم نہیں ہوگا۔