Home » News » دہشت گردی کے ذریعے قوموں کو لڑانے ،اعجاز الحق

دہشت گردی کے ذریعے قوموں کو لڑانے ،اعجاز الحق

  • Publish on October 15, 2009 in News
  • |
  • by admin

اسلام آباد: اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے جو معاشرے سے ناانصافی، ظلم اور زیادتی کے خاتمہ کے ساتھ عدل و مساوات اور اخوت و بھائی چارے کا ماحول تشکیل دینے کا درس دیتا ہے، اقوام عالم کو مسلمانوں کے بارے دوغلی پالیسیاں ترک کرکے عدل و انصاف پر مبنی نظام کی حمایت کرکے دہشت گردی کے خاتمہ میں تعاون کرنا چاہئے، پاک امریکہ تعلقات اور دہشت گردی کے موضوع پر ایک جریدہ فورم میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممتاز دانشوروں، سیاستدانوں، ممتاز علماء کرام اور مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ افراد نے ظلم اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مؤثر اور حقائق پرمبنی حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پرزور دیا ہے۔ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق نے کہاکہ اسرائیل اورانڈیا ریاستی دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے ذریعے قوموں کو لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے جس میں را اور موساد کا پورا ہاتھ ہے۔ سوات، ممبئی اور سری لنک ٹیم پر بم دھماکوں اور دہشت گردوں کے واقعات میں سی آئی اے، را، موساد ملوث ہیں۔ ہیروئن اور کلاشکوف کلچر اور دہشت گردی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں سے فروغ پا رہے ہیں۔ اسلام دنیا میں سب س زیادہ پھیلنے والا مذہب ہے جس کو دہشت گردی سے نہیں روکا جاسکتا پارلیمانی سیکرٹری یوتھ اینڈ کلچر افیئرزعظمیٰ بخاری نے کہاکہ اس وقت ملک میں دہشت گردی پر سیاست کی جا رہی ہے ہمارے ملک میں آنے والے دہشت گرد پاکستانی نہیں اور نہ اسلام سے ان دہشت گردوں کا کوئی تعلق ہے۔ پاکستان امریکہ تعلقات کا فائدہ ہمیشہ امریکہ نے حاصل کیا اور ہم مسائل میں ہی مبتلا رہتے ہیں۔ علامہ حمید الدین المشرقی نے کہاکہ برطانیہ نے ہمیں آزادی دے کر امریکہ کا غلام بنا دیا امریکی حکمران اپنے عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے جی مر رہے ہیں لیکن ہمارے کرپٹ حکمرانوں نے قوم کو مقروض اور اپنی نسل خوشحال بنا دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوانوں میں ایلیٹ کلاس بیٹھی ہوئی ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے منصوبوں پر یہاں عملدرآمد ہوتا ہے مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کے لئے غیرملکی لوگ اسلام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں کوئی مسلمان د ہشت گردی کرکے اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کی جان نہیں لیتا موجودہ حالات سازشوں کانتیجہ ہیں جن سے نمٹنے کے لئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔۔(In)