Home » Breaking » مسلم لیگ ن نےپرویزمشرف کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی

مسلم لیگ ن نےپرویزمشرف کیخلاف چارج شیٹ جاری کردی

لاہور: مسلم لیگ نواز نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ان کے دور حکومت کے بارے میں طویل چارج شیٹ جاری کردی ہے۔ چارج شیٹ میں پرویز مشرف پر آئین توڑنے، لال مسجد آپریشن کارگل مہم جوئی فوج کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے عدلیہ کے ساتھ محاذ آرائی اکبر بگتی قتل کیس اور این آر او کے نفاذ سمیت چودہ الازمات عائد کیے ہیں نواز لیگ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل سکس کے تحت مقدمہ قائم کیا جائے اور انہیں انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے ملک واپس لایا جائے اور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے نواز لیگ کی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ نواز آئین توڑنے پر ایک ایسی سزا دینا چاہتی ہے تاکہ کسی اور ایسی حرکت کی جرائت نہ ہو سکے چارج شیٹ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پرویز مشرف کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ انہوں نے ملک کے جمہوری اور آئینی اداروں کو تباہ کردیا ہے اور فوج کو اپنے زاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے اور پاکستانیوں کو ڈالروں کے عوض فروخت کی کوشش کی۔