Home » News » شاعر مشرق علامہ اقبال کا133واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

شاعر مشرق علامہ اقبال کا133واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

  • Publish on November 9, 2010 in News
  • |
  • by admin

لاہور:شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا133واں یوم پیدائش آج منایا جارہاہے۔ اس دن کے حوالے سے قومی شاعر لاہور میں ان کے مزار پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقارتقریب ہوئی اور پاک بحریہ کے دستے نے پاکستان رینجرزکی جگہ کمان سنبھال لی۔۔پاک بحریہ کے بینڈ کی دھنوں پر مارچ کرتے ہوئے بحریہ کے دستے نے مزار پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں اور ایک روز کے لیے پاکستان رینجرز کی جگہ مزار کا انتظام سنبھال لیا۔اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ کمانڈر کامران احمد نے گارڈزکے دونوں دستوں کا معائنہ کیا ۔ ائیر ایڈمرل سید بشیر احمد نے چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے علامہ اقبال کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے افکار پاکستان کا اثاثہ ہیں۔