Home » Business » سونا3روز میں1050روپےفی تولہ مہنگا

سونا3روز میں1050روپےفی تولہ مہنگا

کراچی : ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان برقرار ہے اور تین روز کے دوران اس کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار پچاس روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔ٹریڈرز کے مطابق بدھ کو سونے کی قیمت میں مزید دو سو پچاس روپے بڑھے اور یہ اڑتالیس ہزار سات سو پچاس روپے پر پہنچ گئی۔دس گرام سونے کی قیمت میں دو سو چودہ روپے اضافے سے اکتالیس ہزار سات سو پچیاسی روپے ہو گئی۔دس گرام سونے کی قیمت میں تین روز کے دوران نو سو تین روپے بڑھ چکے ہیں۔ ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے جا رہے ہیں۔