Home » Business » بجٹ خسارہ 5.3فیصد تک محدود رہےگا،نائب چیئر مین پلاننگ کمیشن

بجٹ خسارہ 5.3فیصد تک محدود رہےگا،نائب چیئر مین پلاننگ کمیشن

کراچی : پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین ندیم الحق نے کہا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ خسارہ پانچ اعشاریہ تین فیصد تک محدود رہے گا ۔اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مناسب مینجمنٹ اور ملکی وسائل کو موزوں طریقوں سے بروئے کار لا کر معاشی ترقی کی رفتار تیز کی جا سکتی ہے۔ لائن لاسز کم کر کے توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا اور لوڈ شیڈنگ میں کمی لائی جا سکتی ہے،اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مالی سال دو ہزار گیارہ بارہ کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی اخراجات تین سو پچاس ارب روپے سے زائد مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ آئندہ بجٹ میں خسارہ کم کرنا اور شرح نمو بڑھانا چیلنج ہوگا۔