Home » News » لاہور:ڈینگی بخارنے مزیددوافرادکی جان لے لی

لاہور:ڈینگی بخارنے مزیددوافرادکی جان لے لی

  • Publish on October 24, 2011 in News
  • |
  • by admin

لاہور: لاہور میں ڈینگی بخار نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو مزید افراد کی جان لے لی جبکہ ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو حکومت پنجاب کی جانب سے مالی امداد دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔174نئے مریضوں کی تصدیق کے بعدپنجاب میں ڈینگی بخارمیں مبتلا افراد کی کل تعداد 18ہزار 684 ہو گئی،لاہور میں 184نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے صوبائی دارالحکومت میں یہ تعداد15ہزار 893ہو گئی،شہر کے اسپتالوں میں ڈینگی بخار کے شبے میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق موسم میں تبدیلی سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں قدرے کمی آئی ہے۔دوسری طرف لاہور میں ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ،وزیر اعلیٰ شہباز شریف کوہ نور ہاوٴسنگ اسکیم کوٹ لکھپت گئے ،جہاں انھوں نے ڈینگی بخار سے جاں بحق ہونے والی خاتون الفت بیگم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مرحومہ کے ورثاء کو 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔