Home » News » ترکی میں ملبے سے91گھنٹے بعد نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا

ترکی میں ملبے سے91گھنٹے بعد نوجوان کو زندہ نکال لیا گیا

  • Publish on October 27, 2011 in News
  • |
  • by admin

انقرہ:ترکی میں زلزلے کے بعد چوتھے روز بھی امدادی کاررائیاں جاری ہیں، ریسکیو ٹیموں کی کامیابی زلزلے کے 91 گھنٹے بعد نوجوان کوبچانے کی صورت میں نظر آئی۔ ترکی کے غیرملکی امداد قبول کرنے کے اقدام کے بعد امدادی اشیا پہنچ رہی ہیں۔ اسرائیلی جہاز خیموں کی کھیپ لیے استنبول پہنچ گیا۔ ادھر زلزلہ زدہ علاقہ ایرکس میں 91 گھنٹے بعد ایک19 سالہ نوجوان کوزندہ بچا لیاگیا ،ریسکیو کیے جانے والے افراد کی تعداد186 ہوگئی ہے ، تاہم زلزلے کے بعد ہلاکتوں کی تعدادبڑھ کر 523 ہوگئی ہے ،آزر بائیجان کی ریسکیو ٹیم نے گزشتہ روز 10 افراد کو ملبے سے زندہ نکالا تو خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی۔۔210 ارکان کی ٹیم سوموار سے اپنے کام میں مصروف ہے۔