Home » Gujranwala » علی پور چٹھہ،ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے ڈیرے

علی پور چٹھہ،ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے ڈیرے

علی پور چٹھہ(مرزاعامر سہیل)علی پور چٹھہ،ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے ڈیرے محکمہ ہیلتھ کی غفلت ڈرگ انسپکٹر کی لاپرواہی کی بدولت عطائی ڈاکٹروں نے مختلف علاقوں میں قبضہ کر رکھا ہے قابو پایا جائے عوامی حلقے تفصیلا کے مطابق علی پور چٹھہ میں ڈرگ انسپکٹر کی آشیر باد مختلف علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے ڈیرے مختلف علاقوں میں محلہ اسلام آباد ،پرانا تالاب ، حیدر آباد اور مین بازار پر قبضہ کر رکھا ہے جو مریضوں کو صحت یاب کرنے کی بجائے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں کہ ان عطائی ڈاکٹروں کے کلینک پر نشہ آور ٹیکے بھی نوجوان نسل کولگائے جاتے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کی جانب جا رہی ہے ، علی پور چٹھہ کے مختلف میڈیکل سٹوروں پر بھی کھلے عام نشہ اور شربت و ادویات نشیوں کو دی جاتی ہے اور متعلقہ حکام نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور عطائیوں کی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کھلی اجازت دے رکھی ہے علی پور چٹھہ کے سماجی سیاسی،اور رفاہی اداروں نے اعلیٰ حکام سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔