Home » News » آئندہ حکومت ملی تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنادوں گا، نواز شریف

آئندہ حکومت ملی تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنادوں گا، نواز شریف

  • Publish on January 19, 2012 in News
  • |
  • by admin

سرگودھا(نیوز ایجنسیاں +بیورورپورٹ+نمائندگان) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ اگر اس بار حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنادوں گا۔ اپنے دور میں پاکستان کو ہر لحاظ سے آگے بڑھا رہے تھے، ظالموں نے میری عمر کے قیمتی سال ضائع کئے، میرا عزم اب بھی جوان ہے، مل کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ہم نے ڈاکو راج کاکاتمہ کیا، لوگ بھوکے مررہے ہیں، حکومت کیا کررہی ہے؟ حکمران عوام کے مسائل سے بے نیاز ہیں، یہ دن بھی دیکھنا تھے کہ بجلی نہیں آتی بل آجاتے ہیں۔میمو کیس کے ذریعے ملکی سلامتی، خود مختاری اور ایٹمی اثاثوں کیخلاف سازش کی گئی، سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کبھی جھوٹ نہیں بولا کسی کو چکمہ نہیں دیا، ہم سیاست عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظالموں نے میری عمر کے قیمتی سال ضائع کئے میرے نہیں بلکہ پاکستان کے دس سال ضائع کئے گئے گزشتہ ادوار ضائع نہ ہوتے تو خطے میں سب سے زیادہ ترقی کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیراعظم بننا آسان کام نہیں، اپنے دور میں پاکستان کو ہر لحاظ سے آگے بڑھا رہے تھے۔ ہم نے وہ کام کئے جو پہلے کسی نے نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے نکلا تھا۔ میرا عزم اب بھی جوان ہے، مل کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہاکہ انہوں نے ڈاکو راج ختم کیا، اقتدار آکر میں ملک کی تقدیربدل دیں گے ، نوازشریف نے کہا کہ لوگ بھوکے مررہے ہیں، حکومت کیا کررہی ہے۔ حکمران عوام کے مسائل سے بے نیاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن بھی دیکھنا تھے کہ بجلی نہیں آتی بل آجاتے ہیں۔میاں نوز شریف کا کہنا تھا موجودہ حکومت ان کے مخلصانہ مشوروں پر عمل کرتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد میں سیاسی بحران کا فیصلہ کرینگے ۔انہوں نے کہاکہہمارا پچیس سالہ ریکارڈ ہے ہم نے اپنے دوراقتدار میں قوم اورملک کی خدمت کی اور دفاعی میدان پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ایٹمی ملک بن گیا ہے،میمو کیس کے ذریعے ملکی سلامتی، خود مختاری اور ایٹمی اثاثوں کیخلاف سازش کی گئی، ساز ش کر نے والے چہرے قوم کے سامنے آنے چاہئیں ، نواز شریف نے کہاکہ جب میں وزیر اعظم تھا تو اس وقت بھی سپریم کورٹ میںپیش ہو گیا تھا انہوں نے کہاکہ میموکمیشن جب بھی بلائے ضرور پیش ہونگا ، قبل ازیں انہوں نے مرحوم چوہدری عبدالحمید کے اہلخانہ اورصاحبزادے چوہدری حامد حمید سے تعزیت کے موقع پر دعائے مغفرت کی اور ان کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ پارٹی کے وفادار ساتھی تھے میں بھی ان کے خاندان سے وفاداری نبھاؤنگا میاں نواز شریف بزرگ لیگی رہنما مفتی طفیل گوئندی مرحوم کے گھر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔