Home » Gujranwala » ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیتی زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیاگیا

ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیتی زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیاگیا

کامونکے(نمائندہ خصوصی)ڈکیتی کی دو مختلف ووارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیتی زیورات ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان سے محروم کر دیاگیا،بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز صالح پور کا میاں اشفاق اپنی بیوی کے ہمراہ مریدکے سے واپس کار پر گھر جارہا تھا کیہ راستے میں قلعہ سوکھا سنگھ کے قریب دو ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور ان سے نو تولہ طلائی زیورات آٹھ سو روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گے،دوسری واردات میں شیش محل روڑ پر محمد بلال کی بیکری میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکو گھس آئے اور ان سے دس پہزار روپے نقدی موبائل فون جس میں سات ہزار روپے کا لوڈ تھا لوٹ کر فرار ہوگے،اس دوران بیکری سامان دینے کے لیئے آنے والی ویگن کے ڈرائیورسے بھی گیارہ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گے،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے ہیں،