Home » Gujranwala » لیسکو نے عدم ادائیگی پر مختلف سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع کر دئیے

لیسکو نے عدم ادائیگی پر مختلف سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع کر دئیے

لاہور( بیورورپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بلوں کی عدم ادائیگی پر مختلف سرکاری محکموں کے کنکشنز منقطع کر دئیے ۔بتایا گیا ہے کہ 1لاکھ 33ہزار کی عدم ادائیگی پر محکمہ خوراک ‘ 11لاکھ33ہزار کی عدم ادائیگی پر تھانہ لٹن روڈ ‘ 3لاکھ26ہزارکی عدم ادائیگی پر لٹریسی ڈیپارٹمنٹ‘14لاکھ کی عدم ادائیگی پر ٹیپا کے ہیڈ آفس سمیت چار دفاتر ‘ 7لاکھ 13ہزار کی عدم ادائیگی پر سٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ کے کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔ لیسکو کے مطابق ا ن محکموںکو واجبات کی ادائیگی کے لئے متعدد بار نوٹسز کا اجراء کیا گیا لیکن اس کی تعمیل نہیں کی گئی جس پر گزشتہ روز انکے کنکشنز منقطع کر دئیے گئے ۔