Home » Gujranwala » شہریوں کو صاف ستھرا ماحول ان کا بنیادی حق ہے،کمشنر گوجرانوالہ

شہریوں کو صاف ستھرا ماحول ان کا بنیادی حق ہے،کمشنر گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(جنرل رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن عبدالجبار شاہین کی خصوصی ہدایت پر ڈی سی او گوجرانوالہ محمد امین چودھری نے سیالکوٹ روڈ اور پسرور روڈ کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید صلاح الدین ‘ ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈاکر اجمل حسین ‘ ٹی ایم او اروپ حیدر علی چٹھہ‘ چیف سینٹری انسپکٹر جاوید رضا ‘ یونس صادق و دیگر ان کے ہمراہ تھے ڈی سی او نے انسداد ڈینگی اجلاس کے دوران کمشنر کی نشاند ہی پر سیالکوٹ روڈ ‘ پسرور روڈ اور گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائٹ ٹاؤن کاوزٹ کیا انہوں نے گورنمنٹ بوائز کالج کی دیوار کے دونوں اطراف میں گرین بیلٹس کو بہتر بناتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اجمل حسین کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں ڈمپنگ پوائنٹ کی صفائی کے علاوہ شہر میں موجود کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوانے کے انتظامات بہتر بنائیں کیونکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول ان کا بنیادی حق ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھا جائیگا۔ ڈی او سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈاکٹر اجمل حسین نے چیف سینٹری انسپکٹر جاوید رضا اور یونس صادق کے کام پراطمینان کا اظہار کیا او ر انہیںہدایت کی کہ گذشتہ روز غیر حاضر رہنے والے سینٹری ورکروں اور سپر وائزروں کو شوکاز نوٹس جاری کریں تاکہ صفائی کے معیار کو بہتر بنایا جاسکے۔