Home » Gujranwala » کم عمر ڈرائیورز ٹریفک مسائل میں اضافہ کا سبب ہیں،سید انتصار حسین

کم عمر ڈرائیورز ٹریفک مسائل میں اضافہ کا سبب ہیں،سید انتصار حسین

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)چیف ٹریفک آفیسر گوجر انوالہ سید انتصار حسین جعفری نے کہا ہے کہ کم عمر ڈرائیورز نہ صرف ٹریفک مسائل میں اضافہ کا سبب ہیں بلکہ دوران ڈرائیونگ حادثات کی بھی ایک بہت بڑی وجہ ہیں جن پر قابو پانے کے لئے لائحہ عمل تیار کررہے ہیں بچوں کے والدین کو اس سلسلے میں اپنا مثبت کردار اداکرنا چاہیئے کہ وہ کم عمر بچوںکوکسی بھی قسم کی گاڑی چلانے کی اجازت نہ دیں چیف ٹریفک آفیسرنے مزید ٹریفک وارڈنز کو بھی ہدایت کی کہ وہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف زیادہ سے زیادہ قانونی کاروائی کو یقینی بنائیںمزید برآں انسپکٹر سید شفیق حسین کی زیر نگرانی ایجو کیشن ونگ کی ٹیم ممبران ٹریفک وارڈنزحق نواز بھنڈر‘ کاظم حسین اور ظہیر اسلم نے دار ارقم سکول باغبانپورہ میں طلباء وطالبات کو ٹریفک قوانین بارے لیکچر دیا اور لیکچر کے اختتام پرطلباء و طالبات میں ٹریفک شعور آگاہی پمفلٹس اور ٹریفک گائیڈز کے تحائف تقسیم کئے۔