Home » Gujranwala » ماڈل پولیس سٹیشن خادم پنجاب کے وژن کی عملی تصویر ہے، خرم دستگیر خان

ماڈل پولیس سٹیشن خادم پنجاب کے وژن کی عملی تصویر ہے، خرم دستگیر خان

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین ومرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ماڈل پولیس سٹیشن خادم پنجاب کے وژن کی عملی تصویر ہے، پنجاب حکومت عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،تھانوں میں عام آدمی کی عزت یقینی بنائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل پولیس سٹیشن ماڈل ٹاؤن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب عوام کی جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا رہا ہے،ماڈل تھانوں میں خواتین بھی بلا جھجھک اور بغیر کسی روک ٹوک کے آسکیں گی ۔ تھانہ کلچر میں تبدیلی کے لئے دیانتدار اور قابل افسران کوتعینات کیا جائے گا۔اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر پی پی 93 چوہدری اشرف علی انصاری ،ایس پی سٹی ہارون جوئیہ، ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سرکل عبدالقیوم گوندل ،کنونیئر مصالحتی کمیٹی ضیاء المصطفٰے،ممبر نعیم بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔