Home » Gujranwala » گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ، چوہدری کاشف حفیظ

گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے ، چوہدری کاشف حفیظ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پی پی96تحصیل صدر چوہدری کاشف حفیظ نے کہا 4دسمبر کا دن نواز چوہان اور مسلم لیگ ن کیلئے ایک سنہری دن ہو گا ، اس دن مخالفین کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے انہوں نے مزید کہتے ہوئے کہا چوہدری نواز چوہان کو پی پی92سے بڑی اکثریت سے فتح یاب کروائیں گے میاں شہباز شریف کا ضمنی الیکشن میں نواز چوہان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ ایک اچھا اقدام ثابت ہو گا ، گوجرانوالہ مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے جس کو فتح کرنا ،مخالفین کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو گا ، لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اچھے اور برے کی پہچان رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں ،مسلم لیگ ن کی کامیابی نوجوانوں کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے ۔