Home » Gujranwala » سابق حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں دیا،راؤ اکرام

سابق حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں دیا،راؤ اکرام

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما و سابق ٹاؤن ناظم راؤ اکرام خاں نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عوام کو جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام دھاندلی کے تمام منصوبے ناکام بنا دیں گے اور مخالفین کو بھاگنے نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی ترقی کے نام پر لوٹ مار کرنیوالوں کو عوام کے تعاون سے شکست دے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 92 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ریجن سمیت ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں کامیابی صرف آج پیپلزپارٹی کا ہی مقدر بنے گی، راؤ اکرام خاں کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی تو اس کو سختی سے روک دیں گے، انہوں نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کی قیادت پر اس کی سابقہ اور موجودہ کارکردگی کی وجہ سے بھرپور اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کیلئے جان دے کر ثابت کر دیا ہے کہ غریبوں، پسے ہوئے طبقے، ہاریوں کو ختم نہیں ہونے دیا جائے گا۔