Home » Gujranwala » قاری غلام مصطفے کی والدہ کو روح کو ایصال ثواب کیلئے تعزیتی کانفرنس کا انعقاد

قاری غلام مصطفے کی والدہ کو روح کو ایصال ثواب کیلئے تعزیتی کانفرنس کا انعقاد

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انجمن مدنی ویلفےئر پاکستان کے مرکزی صدر الحاج قاری غلام مصطفیٰ مدنی چشتی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کیلئے مرکزی جامع مسجد مدنی الفاروق گلی نمبر27محلہ علی پارک فرید ٹاؤن گوجرانوالہ میں عظیم الشان فقیدالمثال تعزیتی کانفرنس منعقد ہوئی جسمیں خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد تنویر احمد فاروقی ناظم جماعت اہل سنت پاکستان گوجرانوالہ سٹی نے کہا کہ علامہ چشتی کی والدہ محترمہ مرحومہ نے اپنی گود میں لیکر اپنی اولاد کی حسینی تربیت کر کے حضرت فاطمہ کی سُنت ادا کر دی فی زمانہ آپکا یہ کردار بہت اعلیٰ ہے کہ ان کے بطن سے تین دین کے عظیم خطیب پیدا ہوئے جسمیں حضرت مولانا علامہ غلام مصطفیٰ چشتی مدنی استاذالعلماء ہیں ، اور آپ کی خدمات مسلک اہل سنت کیلئے لازوال ہیں ، اور الحاج غلام مرتضیٰ قادری رضوی اور مولانا محمد اسلم چشتی نظامی نے دین متین کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں جو ناقابل فراموش ہیں اس کانفرنس میں اہل سنت و جماعت کے عوامی افراد کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا جہاں سمندر موجود تھا ان میں علامہ محمد اسلم چشتی مولانا محمد حنیف واحدی ، مولانا محمد یوسف نقشبندی مجددی ، مولانا قاری محمد اظہر ، مولانا سید اصغر علی شاہ ، مولانا دلاور حسین سلطانی ودیگر ان کثیر تعداد میں موجود تھے کانفرنس کے آخر میں مرحومہ مغفورہ کیلئے دعائے مغفرت کی گئی اور بلندی درجات کیلئے دعائیں مانگیں گئیں اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔