Home » Gujranwala » وقت آگیا عوام حکمرانوں ایوان میں جانے کے تمام راستے بند کر دے،بیرسٹر عثمان ابراہیم

وقت آگیا عوام حکمرانوں ایوان میں جانے کے تمام راستے بند کر دے،بیرسٹر عثمان ابراہیم

گوجرانوالہ(قمرشہبازحافظ آبادی)جھوٹ اور دھوکہ سے پاک تجارت شیوہ پیغمبری ہے۔ کاروبار میں صاف ستھری اور سیدھی بات باعث تسکین بھی ہے اور باعث برکت بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے راہنما و ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم نے پنڈی بائیپاس پر ایس آر وی موٹرز کے افتتاح کے موقع پر اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکمرانوں کی اندھا دھند لوٹ مار کے باوجود مملکت خداداد کے باسیوں کا سلسلہ ہائے روزگار چلائے رکھنا ناقابل یقین سا لگتا ہے۔ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت حکمرانوں نے عوام کیلئے معاش کے تمام ذرائع بند کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی۔ عثمان ابراہیم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام حکمرانوں کے ایوانوں میں جانے کے تمام راستے بند کردیں۔ تقریب سے چیف ایگزیکٹو ایس آر وی موٹرز حاجی یوسف شکور انصاری، حاجی نذیر احمد ، حاجی محمد عبداللہ انصاری، اسلم ابراہیم انصاری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔