Home » Gujranwala » تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کا سب انسپکٹر رانا سعید رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کا سب انسپکٹر رانا سعید رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

گوجرانوالہ(ایس اے سندھو)نٹی کرپشن گوجرانوالہ میں گدھا گاڑی چوری کے مقدمہ میں مدعی سے پانچ ہزار رشوت لے کر مزید دو ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کرنے والے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے رشوت میں لی جانے والی رقم قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقہ عبداللہ کوٹ کے رہائشی احسان اللہ نے تھانہ قلعہ دیدار سنگ میں گدھا گاڑی چوری کا مقدمہ درج کروایا تھا جس کی برآمدگی کے لیے تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے سب انسپکٹر رانا محمد سعید نے پانچ ہزار روپے رشوت لینے کے بعد مزید دو ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا ، جس پر مدعی مقدمہ احسان اللہ نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن یاور حسین کو درخواست دی اور سب انسپکٹر رانا محمد سعید کو سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے باہر بلوایا اسی دوران اور دو ہزار روپے رشوت کی رقم ادا کی اسی دوران انٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران عقیق کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے موقع پر چھاپہ مارا اور ملزم کورشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا ہے ۔