Home » Gujranwala » گکھڑ اتحاد کونسل PP-97میں اپنا امیدوار ہر صورت کھڑا کرے گی، ڈاکٹر کاشف بلال

گکھڑ اتحاد کونسل PP-97میں اپنا امیدوار ہر صورت کھڑا کرے گی، ڈاکٹر کاشف بلال

گکھڑ منڈی(محمد اسلم جٹ) گکھڑ اتحاد کونسل PP-97میں اپنا امیدوار ہر صورت کھڑا کرے گی اور اسے کامیاب کروانے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار گکھڑ اتحاد کونسل کے اجلاس میں منعقدہ ڈیرہ بشارت کولار سرکردہ افراد ڈاکٹر کاشف بلال، ملک عبدا لصبور فلائنگ آفیسر ریٹائرڈ، میرلطیف پہلوان،رضا مصطفےٰ چیمہ، میر مظہر بشیر ،شعیب الطاف چیمہ، امتیاز احمدخان ،بشارت کولار،نثار اعوان ،مدثر قادر صباح و دیگر نے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ یہ کسی کا ذاتی ایجنڈا نہیں بلکہ گکھڑ کے مستقبل کیلئے اہم ہے سب کو ذاتی اختلاف ختم اور تعصب کی عینک اتار کر گکھڑ سے اپنا نمائندہ پنجاب اسمبلی میں بھیجنے کیلئے منتخب کرنا ہے یہی وقت کی ضرورت اور گکھڑ کا مستقبل ہے انہوں نے کہا کہ کونسل کی نامزدگی امیدوار کو اگر کوئی سیاسی جماعت اپنا ٹکٹ دے گی تو متفقہ طور پر اس کی حمایت کی جائے گی اور الیکشن کا اعلان ہونے تک مشاورت جاری رکھ کر متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے گا ۔