Home » Gujranwala » پاکستان کو سپر پاور اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہی عمران خان کا مشن ہے، اظہر محمود چیمہ

پاکستان کو سپر پاور اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہی عمران خان کا مشن ہے، اظہر محمود چیمہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع گوجرانوالہ کے سینئر رہنما چوہدری اظہر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز ٹولہ کو دور انجام تک پہنچانے کیلئے تحریک انصاف اپنی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائے گی تحریک انصا ف کا انقلاب پاکستان کے ہر کونے میں داخل ہوچکا ہے تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرکے خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گی اور وطن عزیز کو کرپشن ،مہنگائی ،بیروزگاری سے پاک کرے گی ان خیالا ت کاا ظہار انہوں نے تحریک انصاف پی پی91 کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انجم اقبال وڑائچ ،شیخ نعیم ہاشمی ،ڈاکٹر جمشید ،شہزاد چیمہ اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سپر پاور اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہی عمران خان کا مشن ہے تحریک انصاف کے کارکن قائد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے ہر جدوجہد کریں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔