Home » Gujranwala » ملک بھر میں بد امنی کی فضا اور لوگوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے،مولانا حماد الزھراوی

ملک بھر میں بد امنی کی فضا اور لوگوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے،مولانا حماد الزھراوی

گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی)کراچی میں علماء اہلسنت والجماعت مفتی عبدالمجید دین پوری، مفتی محمد صالح ،حسان علی شاہ کی ٹارگٹ کلنگ پر احتجاج کرتے ہوئے مولانا حماد الزھراوی نے حکومتی رویہ کو باعث شرم قرار دیا ہے اور بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں بد امنی کی فضا اور لوگوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے اورحکمران زبانی دعووں سے بیان داغ کر کام چلا رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علماء کرام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے قابل قبول اقدامات کیے جائیں یا پھر حکومت مستعفیٰ ہو کر اپنی نا اہلی تسلیم کرے بصورت دیگر ہم براہ راست اپنے حفاظتی و دفاعی پروگرام اختیار کریں گے جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی انہوں نے شہید ہونے والے علماء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کیلئے دعائے صحت کروائی