Home » Sports » محمد یوسف مزید تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں،محسن خان

محمد یوسف مزید تین سال کرکٹ کھیل سکتے ہیں،محسن خان

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ محمد یوسف ابھی تین سال مزید انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں اسلئے انہیں ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہئے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سزا یافتہ کھلاڑی اگر معافی مانگ لیں تو انکی سزا معاف کردینی چاہئے۔ محسن خان نے کہا کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی اگرچہ انکا ذاتی فیصلہ ہے لیکن انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کرکٹ بوڑد سزاؤں کا فیصلہ دس سال قبل کر لیتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔