Home » Gujranwala » ریجن بھر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، طارق مسعود

ریجن بھر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ، طارق مسعود

گوجرانوالہ ( جاوید وٹو ،شہباز صدیقی )ڈی آئی جی گوجرانوالہ رینج طارق مسعود ےٰسین نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کیلئے دہشت کی علامت خطر ناک ترین ننھو گورائیہ کے معیار کے اغواء برائے تاوان قتل ڈکیتوں دیگر سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی طارق مسعود ےٰسین نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن راجہ رفعت مختار ، ایس پی سی آئی سید علی محسن کے علاوہ دیگر پولیس آفسران اور ایس ایچ او صاحبان بھی موجود تھے انہوں نے کہا صرف ایک ماہ میں گوجرانوالہ پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خطر ناک ترین و دہشت کی علامت سمجھے جانے والے اشتہاری مجرمان سمیت مختلف سنگین وارداتوں میں مطلوب درجنوں ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ گوجرانوالہ پولیس کی بہترین ریکارڈ کامیابی ہے ڈی آئی جی طارق مسعود ےٰسین نے کہا تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج اور تھانوں میں شہریوں سے بلا امتیاز عزت کے ساتھ پیش آنے کے عمل کو یقینی بنائے بغیر تھانہ کلچر کی تبدیلی نا ممکن ہے شہریوں کے تعاون سے پولیس کے موجودہ نظام کو بہتر کرنا میرامشن ہے جس کے تحت ہر تھانے میں مظلوم چاہے وہ کتنا ہی غریب اور بے سہارا کیوں نہ ہو اس کی ایف آئی آر کا اندراج نہ ہو گا تو مجرم کی بیخ کنی کیسے ممکن ہو گی گذشتہ ایک ماہ اغواء برائے تاوان کے خطر ناک مجرمان غلام عباس عرف باسو ، زاہدامین، ذوالفقار علی اکبر علی ، سہیل عرف سہیلو خطر ناک اشتہاریوں محمد رمضان عف جھانا وغیرہ سمیت 173اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 87لاکھ 39ہزار روپے کا لوٹا ہوا مال و خطر ناک جدید اسلحہ برآمد کیا ،ڈی آئی جی طارق مسعود ےٰسین نے کہا تھانوں میں پائی جانے والی کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے شہریوں کو ہر طرح سے تحفظ فراہم کیا جائے گا سائل کی تھانوں میں داد رسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ،کرپشن میں ملوث لا پرواہی کرنے والے ایس ایچ او کیلئے ریجن بھر میں کوئی جگہ نہیں اختیارات سے تجاوز کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کو جیل جانا پڑے گا آئین وقانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔